جمعہ 29 مارچ 2024

لاہور ہائیکورٹ نے بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم معطل کر دیا

لاہور (دھرتی نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کا سیشن عدالت کا حکم معطل کر دیا، عدالت نے حامیزہ مختار اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں ایف آئی اے اور حامیزہ مختار کو فریق بناتے ہوئے بابر اعظم نے موقف اختیار کیا کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بہترین پلئیر ہیں، کئی بین الاقوامی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں، سیشن عدالت نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے جوسائبر کرائم رولز 2018 کے منافی ہے۔ عدالتی فیصلہ جاری کرنے سے قبل ان کا موقف نہیں سنا گیا۔

 عدالتی کارروائی کے بعد اسٹار بلے باز کے وکیل نے بتایا کہ عدالت نے سیشن کورٹ کا پرچہ درج کرنے کا حکم معطل کر تے ہوئے قومی کپتان کی درخواست پر ایف آئی اے اور مدعی مقدمہ حامیزہ مختار کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ لاہور کی سیشن عدالت نے کرکٹر بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

Facebook Comments