بدہ 24 اپریل 2024

سعودی عرب اور پاکستان مل کر رواں ماہ کیا کرنے جارہے ہیں؟ دفاعی میدان سے بڑی خبر

ریاض(دھرتی نیوز انٹرنشنل) سعودی عرب اور پاکستان رواں ماہ مارچ کے دوران سرگودھا کے مصحف ایئربیس میں فضائی مشقیں کریں گے۔

 دھرتی نیوز  کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے مطابق سعودی فضائیہ کے کمانڈر شہزادہ ترکی بن بندر بن عبدالعزیز نے اتوار کو مشقوں میں شرکت کرنے والے سعودی دستے کی تیاریوں کا معائنہ کیا ہے۔ یہ تیاریاں کنگ عبدالعزیز ایئر بیس میں ہورہی ہیں۔ اس موقع پر فضائی دستے کے کمانڈر نے شہزادہ ترکی بن بندر بن عبدالعزیز کو ایئر سسٹم اور اہلکاروں کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔ شہزادہ ترکی نے فضائی دستے میں شامل اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں۔

Facebook Comments