بدہ 17 اپریل 2024

جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں ژالہ باری، بڑے سائز کے اولوں نے تباہی مچادی ، کھڑی فصلیں تباہ

لودھراں (دھرتی نیوز) جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں ژالہ باری نے موسم کی خنکی بڑھانے کے ساتھ ساتھ کھڑی فصلیں بھی تباہ کردیں۔

جنوبی پنجاب کے علاقوں لودھراں، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان، صادق آباد، میانوالی، خان پور اوررحیم یار خان میں شدید ژالہ باری نے گندم کی تیار فصلیں تباہ کردیں۔ اس کے علاوہ چنے ، ٹماٹر اور لہسن کی فصلوں کو بھی ژالہ باری نے شدید نقصان پہنچایا ہے۔ خیال رہے کہ گندم کی فصل کی کٹائی اپریل کے پہلے ہفتے میں شروع ہوتی ہے۔

 


ژالہ باری نے بلوچستان میں بھی خوب تباہی مچائی ہے اور یہاں سیب کے باغات اجڑ کر رہ گئے۔ بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، نصیر آباد، ضلع خضدار، دالبندین، اوستہ محمد، جھل مگسی اورہرنائی میں شدید ژالہ باری نے زمین سفید کردی۔

 

 

Facebook Comments