جمعرات 25 اپریل 2024

یومِ پاکستان، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے عمران خان کو خط لکھ دیا، کیا کہا؟ آپ بھی جانئے

اسلام آباد (دھرتی نیوز) یوم پاکستان کے موقع پر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستانی ہم منصب عمران خان کے نام خط لکھا ہے۔

اپنے خط میں حسینہ واجد نے پاکستان کے عوام کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اپنے ہمسایوں بشمول پاکستان کے ساتھ پرامن اور باہمی تعاون پر مشتمل تعلقات چاہتا ہے۔ انہیں یقین ہے کہ آئندہ سالوں میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں مزید بہتری لانے کی گنجائش موجود ہے۔ دونوں ملکوں کے عوام ترقی اور امن کے مشترکہ سفر سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔شیخ حسینہ واجد نے وزیر اعظم کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

Facebook Comments