ھفتہ 20 اپریل 2024

امریکا کیخلاف روس اور چین کی نئی حکمت عملی

ماسکو(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)  روس نے چین کو تجویز دی ہے کہ اب وقت آگیا ہے ہمیں ڈالر اور مغربی مالی نظام پر انحصار کم کر دینا چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے چین کے دورے سے قبل زور دیا ہے کہ بیجنگ اور ماسکو کو امریکی کرنسی ڈالر اور مغربی مالی نظام پر انحصار کو کم کر دینا چاہیے۔

چین کے دو روزہ دوررے کے دوران وہ اپنے چینی ہم منصب کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے بھی اس سے متعلق بات کریں گے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ روس اور چین کو ڈالر پر انحصار کم کر کے اپنے مالی نظام کو ترتیب دینا ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن اور وائٹ ہاوس کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جیک سلیون اگلے ماہ کی 18 تاریخ کو الاسکا میں اپنے چینی ہم منصبوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

یہ صدر جو بائیڈن کے اس سال 20 جنوری کو اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکی اور چینی حکام کا پہلا اعلیٰ سطح رابطہ ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے ایک اعلیٰ فوجی کمانڈر نے منگل کو واشنگٹن میں کانگریس کی ایک سماعت کے دوران کہا ہے کہ چین ایسے منصوبوں پر کام تیز تر کر رہا ہے جن سے وہ دنیا کے موجودہ نظام کو اپنی منشا کے مطابق ڈھال سکے۔

Facebook Comments