بدہ 24 اپریل 2024

’ن لیگ اور پی پی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بند کریں‘ مولانا فضل الرحمان بھی بول پڑے

اسلام آباد (دھرتی نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن اتحاد کو بچانے کیلئے متحرک ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ آپس کے اختلافات بھلا کر آگے بڑھنا اور ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کی مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی (پی پی ) کی قیادت سےبات ہوئی ہے، انہوں نےفریقین کو ہدایت کی ہےکہ ایک دوسرےکے خلاف بیان بازی کا سلسلہ بندکریں کیونکہ اختلافی بیانات سےپی ڈی ایم کےمقصدکونقصان ہوگا۔

 مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں آپس کے اختلافات کوبھلاکرآگےبڑھنا ہوگا، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں منفی گفتگوسےگریزکریں، ن لیگ اورپیپلزپارٹی کو 90کی دہائی والی سیاست سےبالاترہوکرسوچناہوگا، امیدہے کہ تمام جماعتیں پی ڈی ایم کےفیصلوں کااحترام کریں گی۔

Facebook Comments