ھفتہ 20 اپریل 2024

سعودی عرب: ملازمین کے لیے انتباہ، اب کن ورکرز کو ڈیوٹی کی اجازت نہیں ہوگی؟

ریاض(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکومت نے ریستوران، کیفے، باربر شاپس اور بیوٹی پارلر میں کام کرنے والوں کے لیے ویکسین لازمی قرار دے دیا، ویکسی نیشن نہ کرانے والے کارکنان کو ڈیوٹی کی اجازت نہیں ہوگی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت بلدیات و دیہی امور نے خبردار کیا کہ مذکورہ شعبوں کے تمام ملازمین کورونا ویکسین لگوا لیں بصورت دیگر انہیں 13 مئی کے بعد سے ڈیوٹی کرنے نہیں دی جائے گی۔

سعودی عرب میں پابندی پر عمل درآمد 13 مئی 2021 یکم شوال سے شروع ہوگا اس لیے ملازمین مقررہ وقت سے قبل ویکسین لگوائیں۔ اگر ایسا نہ ہوا تو تیرہ مئی سے ہر 7 روز بعد پی سی آر منفی ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا ہوگی اور ٹیسٹ کی فیس متعلقہ ادارے ادا کریں گے۔

اسی طرح کھیلوں کے شعبوں سے منسلک افراد کے لیے بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ کھیلوں کی وزارت نے اسپورٹس سینٹرز کے تمام انڈور اور آؤٹ ڈور کو ہدایت کی ہے کہ تمام کارکنان ویکسین حاصل کرلیں۔

خیال رہے کہ ریستوران میں بوفے سروسز، خیمے اور ہالز رمضان کے دوران بند رہیں گے۔

Facebook Comments