جمعرات 25 اپریل 2024

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو دورہ گوجرانوالہ میں رہنما کی جانب سے قیمتی گھوڑے کا تحفہ ، اس کا کیا کیا جائے گا ؟ جانئے

گوجرانوالہ (دھرتی نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا جس دوران انہیں پی ٹی آئی رہنما جمال ناصر چیمہ کی جانب سے قیمتی گھوڑا تحفے میں دیا گیا جس کی زین پر سونے کے نقش و نگار بنائے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمال ناصر چیمہ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنا ’ شاہ تاج ‘ نامی گھوڑا تحفے میں دیا ہے ۔مروجہ طریقہ کار کے مطابق تحفے میں دیا جانے والا گھوڑا توشہ خانے کی زینت بنے گا تاہم گھوڑے کی مارکیٹ ویلیو لگوائی جائے گی۔

 دوسری جانب اگر عثمان بزدار اس گھوڑے کو خریدنا چاہیں گے تو اس کی قیمت ادا کر کرکے گھوڑے کے مالک بن جائیں گے اور اگر نہ خرید پائے تو اسے بازار میں فروخت کرکے رقم سرکاری خزانے میں جمع کرا دی جائے گی چونکہ گھوڑا ایک جاندار چیز ہے اس لیے اسے دیر تک نہیں رکھا جاسکتا لہٰذا اسے فوراََ فروخت کرنا ہو گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو بھی بطور وزیراعلیٰ پنجاب جب کوئی تحفہ دیا جاتا تو یہی طریقہ کار اپنایا جاتا تھا۔

Facebook Comments