جمعہ 26 اپریل 2024

سعودی عرب نے حوثی ڈرونز تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی

سعودی عرب نے مملکت پر حملہ آور حوثی باغیوں کے ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا جس کی ‏ویڈیو بھی جاری کی گئی۔

سعودی وزارت دفاع کی جانب سے سول تنصیبات اور شہریوں پر حوثی ڈرون حملوں کو ناکام بنانے ‏کی ویڈیو جاری کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرونز کو مطلوبہ ہدف تک پہنچنے سے قبل ‏ہی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔‏
24سیکنڈ کی ویڈیو میں ڈرونز کو تباہ ہوتے اور اس کا ملبہ گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈرونز کو ‏فضائی دفاعی نظام سے تباہ کیا گیا۔

جمعے کے روز حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر کئی کامیاب ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا تھا جس ‏کے جواب میں ویڈیو جاری کرکے اس دعوے کی نفی کی گئی ہے۔

عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ مملکت پر حملے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے، ڈرونز کو ہدف تک ‏پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کر دیا گیا ہے۔

 

Facebook Comments