جمعہ 29 مارچ 2024

ورلڈکپ کے دوران بھی عمران خان کیخلاف بغاوت پھوٹ پڑی تھی اور میں نے پلیئرز کو سمجھایا کہ۔ ۔ ۔جاوید میانداد نے بڑا دعویٰ کردیا

کراچی(دھرتی نیوز) وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن کی طرف سے چیلنجز کا سامنا ہے اور اب سابق بیٹسمین جاوید میانداد نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران بھی عمران خان کیخلاف بغاوت پھوٹ پڑی تھی ۔

جاوید میانداد نے ایک مقامی ٹی وی چینل سے بات چیت میں کہاکہ اہم کھلاڑی پورے ٹورنامنٹ میں عمران خان کے انداز قیادت سے خوش نہیں تھے، نیوزی لینڈ کیخلاف سیمی فائنل سے قبل بغاوت پھوٹ پڑی،میرے لیے ملک سب سے اہم ہے، اس لیے میں نے پلیئرز کو سمجھایا کہ وہ عمران کی قیادت میں کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ایکسپریس کے مطابق جب اس حوالے سے ایک غیرملکی خبررساں ادارے نے میانداد سے رابطہ کیا تو انھوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کافی عرصے اس بات کو راز رکھا مگر اب چونکہ سب اس بارے میں جانتے ہیں اس لیے یہ بات کی ہے۔

Facebook Comments