جمعرات 28 مارچ 2024

پنشن جاری کرنے کے فیصلے کیخلاف وفاق کی درخواست پر بشیر میمن کو نوٹس جاری ،جواب طلب

اسلام آباد(دھرتی نیوز)سابق ڈی جی ایف آئی اے کی پنشن جاری کرنے کے فیصلے کیخلاف وفاق کی درخواست پر بشیر میمن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیاگیا۔

 دھرتی  نیوز کے مطابق سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی پنشن جاری کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،پنشن جاری کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاگیا،حکم نامے میں کہاگیاہے کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے مطابق بشیر میمن استعفیٰ کے بعد پنشن کے اہل نہیں،وفاق کی اپیل کے مطابق سنگل بینچ نے اہم قانونی نکات کو نظر انداز کیا،اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کرنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کردیاگیا، اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاق کی درخواست پر بشیر میمن کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا،جسٹس محسن اخترکیانی اورجسٹس فیاض احمد جندران نے کیس پر سماعت کا حکم جاری کیا۔

Facebook Comments