جمعرات 28 مارچ 2024

بابراعظم نے دورہ جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہوتے ہوئے جہا ز میں سے اپنی تصویر شیئر کر دی

لاہور (دھرتی نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے دورہ جنوبی افریقہ کیلئے روانگی کے وقت جہاز میں بنائی گئی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کیلئے جاری کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہم جنوبی افریقہ کے ساتھ میچ کھیلنے کے لیے جارہے ہیں۔بابر اعظم اپنے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ خوش گوار موڈ میں نظر آرہے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی ان کے اس انداز کو کافی سراہ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بابر اعظم کی تصویر پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کرکٹ لوورز اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ سلامت رہیے ہم سب آپ کی خیریت سے واپسی کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کا 34 رکنی اسکواڈ جنوبی افریقہ روانہ ہوگیا، بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل پاوں کی انجری کا شکار ہوکر دورہ جنوبی افریقہ سے باہر ہوگئے۔قومی ون ڈے اسکواڈ میں آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے۔

 دورہ جنوبی افریقا میں شامل قومی اسکواڈ کے تمام 35 ارکان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آگئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق قومی اسکواڈ کے ارکان میں 22 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں۔

Facebook Comments