جمعرات 28 مارچ 2024

پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن بارے بڑی خبر آگئی

لاہور (دھرتی نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ این سی او سی اجلاس میں سخت اقدامات اٹھانے جا رہے ہیں ، پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن ہوسکتا ہے کیونکہ ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے سمارٹ لاک ڈاؤن کو سنجیدہ نہیں لیا اس لیے واحد حل مکمل لاک ڈاؤن ہے جس کے بارے میں حتمی فیصلہ کل ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر شدید تر ہوتی جا رہی ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جتنے کیسز اوسطاً رپورٹ ہوئے ہیں اتنے پیک ٹائم میں بھی نہیں ہوئے تھے۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں پیک ٹائم یعنی لاک ڈاؤن کے دنوں میں روزانہ اوسطاً دو ہزار 879 کیسز اور 67 اموات رپورٹ ہوئی تھیں لیکن گزشتہ دو ہفتوں سے روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً تین ہزار 107 کیسز اور 46 اموات رپورٹ ہو رہی ہیں۔

Facebook Comments