بدہ 24 اپریل 2024

سچن ٹنڈولکر کے بعد ایک اور سابق بھارتی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

نیودہلی(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)سابق بھارتی آل راؤنڈ ر یوسف پٹھان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد یوسف پٹھان نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے،انہوں نے شائقین کرکٹ سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق بھارتی لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔دونوں کھلاڑی کچھ عرصہ قبل روڈ سیفٹی سیریز میں شامل ہوئے تھے۔

Facebook Comments