جمعرات 25 اپریل 2024

راہول وادیا کے لیے سلمان خان کا خاص تحفہ

مقبول بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کے رنر اپ راہول وادیا کی سلمان خان کی جانب سے بطور تحفہ دی گئی الیکٹرک بائیک پر مٹر گشت کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر بھارتی فوٹوگرافر کی جانب سے راہول وادیاکی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں ای بائیک پر گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

بھارتی میڈیا کے مطابق اس ای بائیک کی قیمت 50 ہزار بھارتی روپے ہے۔

 اس سے قبل راہول وادیا نے بھی انسٹاگرام پر ایک بائیک پر بیٹھے کچھ تصاویر شیئر کی تھیں اور پوسٹ کے کیپشن میں راہول کا کہنا تھا کہ بلآخر سلمان خان کا دیا گیا تحفہ میرے پاس ہے۔

راہول وادیا نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ ان کا یہ تجربہ بہترین رہا۔

خیال رہے کہ بالی وڈ انڈسٹری میں سلمان خان مہنگے تحائف دینے کے باعث خاصے مشہور ہیں۔

Facebook Comments