جمعہ 26 اپریل 2024

ملتان کے دفتر میں عمران خان کی تصاویر اتارتے ہوئے نوازشریف کی لگا دی گئی

لاہور (دھرتی نیوز)ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات کے باعث آج کل سیاست میں کافی گرما گرمی جاری ہے تاہم اس دوران ملتان سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے مریم نوازشریف کے سیکریٹری ذیشان ملک نے شیئر کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں یکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افراد عمران خان ، چوہدری سرور اور شاہ محمود قریشی کی دفتر میں لگی تصاویر اتار کر نوازشریف کی تصویر مانگی جارہی ہے ۔ اس موقع پر دفتر میں موجود افراد ’ گوعمران گو ‘ کے نعرے بھی لگاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔مریم نوازکے پرسنل سیکریٹری ذیشان ملک نے یہ ویڈیو شیئر کی اور تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ”یہ ویڈیو میونسپل کارپوریشن آفس ملتان کی ہے جہاں عمران خان ، گورنر پنجاب اور شاہ محمود قریشی کی تصاویر اتار کر میاں نواز شریف صاحب کی تصویر لگادی گئی،انشاءاللہ بہت جلد یہ مناظر وزیراعظم ہاو¿س میں بھی نظر آئیں گئے۔“

Facebook Comments