بھارتی اداکار ملند سومن بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

کورونا کی عالمی وبا نے بھارتی فلم انڈسٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اب ایک اور اداکار ملند سومن بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
ملند سومن نے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع ٹوئٹر کے ذریعے دی اوربتایا کہ ان کا ‘کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔’
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پوسٹوں کے علاوہ ابھی تک ان کی صحت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ملندسومن سے قبل بھارت میں کورونا کی نئی لہر کے دوران کارتک آریان ، عامر خان ، آر مدھاون ، روہت صراف اور رمیش تورانی سمیت کئی شخصیات کورونا کا شکار ہو چکی ہے جب کہ رنبیر کپور اور سنجے لیلا بھنسالی بھی حال ہی میں وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
Facebook Comments