بدہ 24 اپریل 2024

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے سلطنت عثمانیہ پر بننے والے ترک ڈرامے ’کرولوس عثمان ‘ کے سیٹ کا دورہ کیا اور کن کن لوگوں سے ملاقات کی ؟ شاندار تصاویر یں سامنے آ گئیں

استنبول(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)’ارطغرل غازی‘ نے پاکستان میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی اور اس کا اردو ڈبنگ میں ورژن پی ٹی وی پر نشر کیا جارہاہے تاہم اب اس کے بعد ’کرولوس عثمان ‘بھی اسی بلندیوں کو چھونے جار ہاہے اور بے حد مقبول ہو چکاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کرولوس عثمان کا دوسرا سیزن ترک زبان میں چل رہاہے جسے مختلف ویب سائٹس پر انگریزی اور اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ بھی جاری کیا جارہاہے جسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا جارہاہے ، ترک ڈراموں کی شہرت کو دیکھتے ہوئے اسد قیصر بھی کرولوس عثمان کے سیٹ پر جا پہنچے اور انہوں نے سلطنت عثمانیہ کے بانی کرولوس عثمان پر بننے والے ڈرامے کے اداکاروں سے ملاقات کی ۔

 پی ٹی آئی خیبر پختون خواہ کے آفیشل پیج پر قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کی دورہ ترقی کی تصاویر شیئر کی گئیں ہیں جن میں وہ ڈرامے کے کرداروں بامسی ، گندوز اور عثمان کے ساتھ موجود ہیں ۔سپیکر کو کرولوس عثمان کے سیٹ پر قائی قبیلے کے تاریخی پس منظر سے تفصیلاً آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر سپیکر کا کہنا تھا کہ اسلامی تاریخ کو ا±جاگر کرنا ایک قابل تحسین قدم ہے۔ وہی قومیں زندہ رہتی ہیں جو اپنی تاریخ سے بخوبی واقف ہوں۔ اسلامی تاریخ ہمیں سبق دیتی ہے کہ مشکل حالات میں یکجا ہوکر دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکتا ہے اور ہر طرح کے مصیبتوں کا سامنا کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اسلامی تاریخ پر مبنی اس ڈرامے میں کردار نبھانے والے اداکاروں کے کام کو سراہا۔

تركی :اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترکی میں اسلامی تاریخ کی سلطنت عثمانیہ پر مبنی ترکی ڈرامہ ارطغرل غازی اور کرولوس…

Posted by PTI Khyber Pakhtunkhwa on Saturday, March 27, 2021

Facebook Comments