منگل 23 اپریل 2024

فیلڈ امپائر اب نو بال نہیں دے گا

فیلڈ امپائر اب نو بال نہیں دے گا

دبئی:‌ کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) نے فرنٹ فٹ نوبال کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی متعارف کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق نئی ٹیکنالوجی آنے کے بعد اب آن فیلڈ امپائر فرنٹ فٹ نوبال کی کال نہیں کر سکے گا تاہم وہ دیگر قسم کی نوبال دینے کا مجاز ہوگا۔

فرنٹ فٹ نو بال دینا اب تھرڈ امپائر کی ذمہ داری ہوگی، تھرڈ امپائر ہر ڈیلیوری کو مانیٹر کرے گا اور فیلڈ امپائر سے رابطہ کر کے آگاہ کرے گا کہ مذکورہ ڈیلیوری نوبال تھی۔

فیلڈ امپائر کو جب تک تھرڈ امپائر کی جانب سے ہدایت موصول نہیں ہوں گی وہ نوبال کی کال اپنے طور پر نہیں سے سکے گا۔

فرنٹ فٹ نوبال ٹیکنالوجی کا استعمال آئندہ بڑے آئی سی سی ٹورنامنٹس میں کیا جائے گا، اس جدید نظام کو مختلف مواقعوں پر آزمائش کے مراحل سے گزارا گیا ہے جس میں یہ تجربہ کامیاب رہا۔

اس نظام کی 12 میچز میں آزمائش کی گئی جس کے دوران 4 ہزار 717 ڈیلیوریز کو مانیٹر کیا گیا جس میں 13 نوبالز دی گئیں اور یہ تمام نوبالز بلکل درست قرار پائیں۔

Facebook Comments