جمعہ 26 اپریل 2024

کورونا کی تیسری لہر ،ملک بھر میں تمام قسم کی ان ڈور اور آﺅٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد

اسلام آباد(دھرھتی نیوز)کورونا کی تیسری لہر کے شدت اختیار کرنے پر این سی اوی نے ملک بھر میں تمام قسم کی ان ڈور اور آﺅٹ ڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کردی،سیاسی کلچرل اور کھیلوں کی تقریبات پر پابندی ہوگی ،تقریبات پر پابندی کا فیصلہ فوری طور پرنافذ العمل ہوگا، شادی کی تقریبات پر پانچ اپریل سے مکمل پابندی عائد کردی گئی،پانچ اپریل سے ان ڈور اورآﺅٹ ڈور شادی تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی ۔بین الصوبائی آمدورفت میں کمی کیلئے مختلف آپشنزپر غور کیا گیا،بین الصوبائی آمدورفت سے متعلق حتمی فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے ہوگا۔

 صوبوں کو این سی او سی کی جانب سے ویکسی نیشن کے اہداف پورے کرنے کی ہدایت کی گئی،نمز میں ویکسی نیشن کیلئے درست، بروقت ڈیٹا کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمرکی زیرصدارت این سی او سی کا خصوصی سیشن ہوا،چیف سیکرٹریزنے ویڈیولنک پر این سی او سی اجلاس میں شرکت کی،چیف سیکرٹریز نے کورونا پھیلاﺅ کی شرح اورایس او پیز پر عملدرآمد پر بریفنگ دی،این سی او سی نے صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ صوبے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سخت انتظامی اقدامات کریں ،کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے ۔

 این سی او سی نے کورونا کے حوالے سے پابندیاں مزید سخت کرنے کافیصلہ کیا ہے،وفاقی وزیر نے کہاکہ ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ، ہسپتالوں میں مریضوں کے داخلے کی گنجائش ختم ہو رہی ہے ،انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کا نفاذ ہماری حفاطت کیلئے ہے ،ہر ایک سے انتظامیہ سے تعاون کی درخواست ہے ۔

Facebook Comments