جمعہ 29 مارچ 2024

گندم کی فی من قیمت 1800روپے مقرر،باردانہ فراہمی کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا، فردوس عاشق اعوان

لاہور(دھرتی نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کسانوں کو باردانہ فراہمی کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا،کسان محکمہ خوراک کے دفاتر سے باردانہ حاصل کرسکیں گے۔

 دھرتی نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوا ن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف5ملین میٹرک ٹن مقرر کیا ہے جبکہ گندم کی فی من قیمت 1800روپے مقرر کی گئی ہے۔

باردانہ کے 500بیگز کے لئے سینٹرز انچارج اور ایک ہزار سے زائد بیگز کے لئے ڈائر یکٹر فوڈ سے اجازت لینا ہوگی،کسانوں کو فصل کا معاوضہ اسی وقت نقد اد ا کیا جائے گا،ماضی میں کسانوں کوفصل کا معاوضہ بر وقت ادا نہیں کیا جاتا تھا،مسلم لیگ ن کے دور میں خریدی گئی زرعی اجناس کا معاوضہ بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے دلوایا۔

Facebook Comments