جمعرات 28 مارچ 2024

ملک کے 26 شہر کورونا وائرس کی تیسری لہر میں زیادہ متاثر،تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(دھرتی نیوز)ملک کے 26 شہر کورونا وائرس کی تیسری لہر میں زیادہ متاثرہوئے ہیں جن کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

 دھرتی نیوز کے مطابق ملک کے 26 شہر کورونا وائرس کی تیسری لہر میں زیادہ متاثرہوئے ہیں،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ان شہروں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 8 فیصد سے بڑھ گئی،8 فیصد شرح والے شہروں میں پنجاب کے سب سے زیادہ 14 شہر شامل ہیں، ان شہروں میں بہاولپور ،فیصل آباد ،گوجرانوالہ ،لاہور اورمنڈی بہاﺅالدین شامل ہیں، اس کے علاوہ ملتان ،اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی ،گجرات، شیخوپورہ ،سرگودھا ،سیالکوٹ اورٹوبہ ٹیک سنگھ بھی شامل ہے۔

 جبکہ کے پی کے 8 شہروں میں کورونا مثبت آنے کی شرح زیادہ ہے ،پشاور،سوات ،نوشہرہ ،لوئر دیر،مالاکنڈ،صوابی ،چارسدہ اورہری پورمیں شرح زیادہ ہے، آزادکشمیر سے مظفرآباد ،میرپور اورکوٹلی کے شہر میں مثبت آنے کی شرح 8 فیصدہے۔

Facebook Comments