ھفتہ 20 اپریل 2024

پیپلزپارٹی کا مریم نواز کی بجائے حمزہ شہباز سے روابط بڑھانے پر غور

کراچی (دھرتی نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی نے مریم نواز کی بجائے حمزہ شہباز سے روابط بڑھانے پر غور شروع کردیاگیا،بلاول بھٹو کے جلد حمزہ شہباز سے رابطے کا امکان ہے۔

 دھرتی نیوز نے پیپلزپارٹی کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ حمزہ شہباز مریم نواز کی نسبت معتدل ہیں ،پی ڈی ایم کی سربراہی کمیٹی میں حمزہ شہباز کو شامل کرنے کی تجویزدینے پر غورکیاگیاہے،ذرائع کاکہناہے کہ بلاول بھٹو یہ کہہ چکے کہ پنجاب پر حمزہ شہباز کا حق ہے ،مریم نواز کے سخت بیانیہ کے ساتھ چلنا مشکل ہے ۔

Facebook Comments