جمعہ 29 مارچ 2024

شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کےلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

لاہور(دھرتی نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین ہوں گے ۔بورڈ ممبران میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، خواجہ آصف ، سعد رفیق، پرویز رشید اور برجیس طاہرشامل ہوںگے۔ پارلیمانی بورڈ آزاد کشمیر عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گا۔

Facebook Comments