جمعرات 25 اپریل 2024

پی سی بی نے کلب رجسٹریشن کے لیے شرائط میں نرمی کردی

لاہور(دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے کلب رجسٹریشن کے لیے شرائط میں نرمی کردی گئی ہے۔

 دھرتی نیوز کے مطابق پی سی بی نے ایک سال کے لیے گراونڈ، سوئمنگ پول اور جم کی شرائط میں چھوٹ دے دی جبکہ رجسٹریشن کے لیے فضل محمود انٹرکلب ٹورنامنٹ میں شرکت کی شرط برقراررکھی ہے۔

کرکٹ کلب ممبر بننے کا خواہشمند ایک سال تک ضروری شرائط پوری کریگا، پی سی بی نے کلب رجسٹریشن کے لیے تین کٹیگریز تشکیل دے رکھی ہیں۔

Facebook Comments