ھفتہ 20 اپریل 2024

ٰنیب کا کام اپوزیشن کو دبانا ہے، احتساب بیور و اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(دھرتی نیوز) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب اور ملک اکھٹے نہیں رہ سکتے، اس نے اپنی سیاست کرنی ہے، حکومت کو توڑنا ہے اپوزیشن کو دبانا ہے،احتساب بیور وکے اپنے حالات یہ کہ ہیں ان کے خلاف براڈ شیٹ سیکنڈل آیا ہے مگر اس کی فائلیںہی غائب کردی گئی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ آج تین وزرا اعظم کے کیس ایک ہی عدالت میں لگے ہیں نیب والے پاکستان کے عوام کو کیوںنہیں دکھاتے کہ ان کیسز کی حقیقت کیا ہے ۔نیب کامقصدصرف یہی ہے کہ سیاستدانوں کی کردار کشی کی جائے، یہ ایک آمر نے بنایا تھا جس کا مقصد سیاسی معاملات کو کنٹرو ل کرنا ہے۔نیب کے اقدمات ملکی فائدے کے لئے نہیں ہیں۔

 انہوں نے کہا اس وقت کورونا وائرس بہت بڑی پریشانی ہے ، ایک سال قبل پہلے وباآئی جس پر پاکستان کے علاوہ ساری دنیا نے قابو پا لیا،پاکستان کورونا کے لئے ایک ٹیکہ بھی نہیں خرید سکا، ہمارے ملک میں کورونا پر قابو پانے کے لئے نیشنل کنٹرول اینڈ کمانڈ آپریشن نامی ایک ادارہ بنایا گیا جس سے اپنی میٹنگ میں 16نکاتی ایجنڈہ جاری کیا ، ساری دنیا میں ماسک پہننے کے فیصلہ سب سے پہلے نمبر پر تھا جبکہ ہمارے ہاں اتنے اہم نکتے کونمبر 13پر رکھا گیا۔

Facebook Comments