ھفتہ 20 اپریل 2024

انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے

کراچی (دھرتی نیوز)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید سستا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 153 روپے 71 پیسے پر آ گیاہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 55 پیسے کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد ڈالر 154.59 روپے سے کم ہو کر 154.04 روپے پر آ گیا تھا ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، آج صبح مارکیٹ کھلی تو 100 انڈیکس 44 ہزار 431 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں کمی ہوئی اور انڈیکس 44 ہزار 262 پر پہنچ گیا لیکن یہ تنزلی مسلسل نہ رہی اور اضافہ ہونا شروع ہو گیا ، اس وقت 100 انڈیکس میں 178 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 610 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے

Facebook Comments