جمعہ 26 اپریل 2024

متنازعہ تقاریر کیس: لیگی رہنما جاوید لطیف کی عبوری ضمانت میں 6 اپریل تک توسیع

لاہور(دھرتی نیوز)سیشن کورٹ لاہور نے متنازعہ تقاریر کیس میں ن لیگ کے رہنماجاوید لطیف کی عبوری ضمانت میں 6 اپریل تک توسیع کردی اور پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

 دھرت  نیوز کے مطابق لاہور سیشن کورٹ میں متنازعہ تقاریر کیس میںجاوید لطیف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست میں کہاگیاہے کہ پولیس اہلکاروں نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا۔

عدالت نے تفتیش مکمل نہ ہونے پر سماعت ملتوی کردی اورلیگی رہنما جاوید لطیف کی ضمانت میں 6 اپریل تک توسیع کردی،عدالت نے تھانہ ٹاﺅن شپ پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

Facebook Comments