منگل 19 مارچ 2024

علی وزیر کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت پانچ اپریل تک ملتوی

اسلام آباد(دھرتی نیوز) الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت پانچ اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔

 دھرتی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نااہلی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فضل خان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،وکیل کی جانب سے علی وزیر کے بیانات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں پیش کر دیاگیا۔الیکشن کمیشن ممبر پنجاب نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ علی وزیر کہاں ہے، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ وہ کراچی میں گرفتار ہیں۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی افضل خان سے علی وزیر کے خلاف ایف آئی آرز کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت پانچ اپریل تک ملتوی کردی۔

Facebook Comments