منگل 04 اکتوبر 2022

وزیر اعظم عمران خا ن کا کورونا ٹیسٹ کے لئے آج سیمپل لیا جائے گا

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وزیر اعظم عمران خا ن کا کورونا ٹیسٹ کے لئے آج سیمپل لیا جائے گا۔

 دھرتی  نیوز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ وزیر اعظم عمران خا ن سےمعاون خصوصی صحت فیصل سلطان کی نگرانی میں قومی ادارہ صحت کے نمائندے ٹیسٹ سیمپل لیں گے، سیمپل کی رپورٹ 6سے 8گھنٹے تک آئے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر رپورٹ منفی آئی تو وزیر اعظم کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے اور مثبت آئی تو کابینہ اجلاس ویڈ یو لنک کے ذریعے ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس یکم اپریل کو طلب کر رکھا ہے

Facebook Comments