منگل 16 اپریل 2024

دیا مرزا نے شوہر کے الدیپساتھ م میں ساحل سمندر پر ہنی مون مناتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

ممبئی (دھرتی نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا کی اپنے شوہر ’ ویبھو ریکھیز‘ کے ہمراہ ہنی مون مناتے ہوئے تصاویر نے سوشل میڈیا پر ’ آگ ‘ لگا دی ہے ۔

اداکار دیا مرزا اور ویبھو فروری میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے جس کے بعد وہ ہنی مون کیلئے اب ’مالدیپ ‘ پہنچے ہیں جہاں دیا مرزا کی یہ فوٹو ان کے شوہر نے ساحل سمندر پر اپنے ہاتھوں سے بنائی ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dia Mirza (@diamirzaofficial)

دیا مرزا مالدیپ کے خوبصورت ساحل پر بنائی گئی اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کیلئے جاری کر رہی ہیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی داد دیتا ہوا دکھائی دیتاہے ، اداکارہ نے اپنی یہ خوبصورت تصویر ساحل سمندر پر اناریل کے درخت کے نیچے کھڑے ہو کر بنوائی ۔

اس تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ دیا مرزا سفید رنگ کی میکسی میں نہایت خوبصوت دکھائی دے رہی ہیں اور سورج کی روشنی کو اپنے چہرے پر پڑنے سے روکنے کیلئے ہیٹ بھی پہن رکھی ہے جبکہ عینک ان کے چہرے کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہے ۔

Facebook Comments