ھفتہ 20 اپریل 2024

کیا پی ڈی ایم آگے چلے گی ؟ صحافی کے سوال پرشہبازشریف کا دلچسپ جواب

لاہور(دھرتی نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کاکہناہے کہ میں نے قوم کے اربوں روپے بچائے،درخواست ضمانت میں تمام الزامات کاجواب دیا،خاندان یابچوں کوفائدہ دیناہوتاتوقوم کاپیسہ نہ بچاتا، بیٹوں کی شوگرملزکوایک روپیہ کافائدہ نہیں دیا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی کے سوال ’کیا پی ڈی ایم آگے چلے گی؟ کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ جیل میں ہوں مجھ سے جیل کے حالات کا پوچھو ،مجھے باہر کے حالات کا علم نہیں ۔

 صحافی کے سوال ’پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی باتیں ہورہی ہیں،آپ اتفاق کرتے ہیں؟کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں اپنے کیسزکارونارورہا ہوں مجھے کیاپتہ،نیب الزامات پرعدالتوں میں پیش ہوکربتارہاہوں کرپشن نہیں کی۔

Facebook Comments