جمعرات 28 مارچ 2024

وائرس بہت زیادہ خطرناک، عوام حفاظتی تدابیر اختیار کریں، وزیر صحت پنجاب

لاہور(دھرتی نیوز)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کاکہناہے کہ کوروناوائرس بہت زیادہ انفیکٹڈ ہے ،یہ ایسی موذی بیماری ہے اس میں تبدیلی آتی چلی جاتی ہے ، لوگوںکا خیال ہے کورونا کہیں چلا گیا ہے،کورونا کہیں نہیں گیا، عوام حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

 دھرتی  نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ جو سنجیدہ مریض ہیں وہ ہسپتالوںمیں آئے ، ہسپتالوں میں ابتک 30 فیصد کپیسٹی موجود ہے ،اس مرتبہ ایمرجنسی سروس بھی دے رہے ہیں ،باقی بیماریوں کا بھی علاج کررہے ہیں ۔

 وزیر صحت پنجاب کاکہناتھا کہ اس سال ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے،ہسپتالوں کی کپیسٹی بڑھانے لگے ہیں،رمضان تک بہت حد تک تصویر کلیئر ہو جائے گی،بزرگ شہریوں کیلئے ویکسی نیشن کا پراسس شروع کردیا ہے ،انہوںنے کہاکہ پنجاب کے 126 سنٹرز پر ویکسی نیشن جاری ہے ،کوشش ہے اپریل تک 50 سال عمر کے افراد کوویکسی نیٹ کرلیا جائے ،کورونا ویکسی نیشن کیلئے لاہور میں 3 سنٹر بنا رہے ہیں ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ اجتماعات اور شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے ،ہر قسم کے اقدام اٹھا رہے ہیں ،ہفتے میں دو روز مارکیٹیں بند رہیں گی ۔ان کاکہناتھا کہ عوام گھر سے تب نکلیں جب بہت ضروری کام ہو۔

Facebook Comments