جمعہ 29 مارچ 2024

سندھ کے لیے اپنی ویکسین خریدنے کا منصوبہ پائپ لائن میں ہے، مراد علی شاہ

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وزیر اعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے لیے اپنی ویکسین خریدنے کا منصوبہ پائپ لائن میں ہے،سنگل ڈوز والی ویکسین پر بھی غور کیا جا رہا ہے ، پہلے یہ دیکھنا ہو گا سنگل ڈوز ویکسین موثر کتنی ہے ۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں دیگر صوبوں سے زیادہ کورونا سے متاثرہ لوگ وینٹی لیٹرز موجود ہیں،کورونا سائیکل توڑنے کے لیے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنا ضروری ہے، میں نہیں کہتا کہ سال کیلئے بند کریںلیکن دو ہفتے بند کر کے سائیکل کو توڑیں،دو ہفتے کیلئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کریں تو ہی کورونا کا زور ٹوٹے گا۔

 ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کیس ہی غلط ہے میں استعفیٰ کیوں دوں،پی ٹی آئی کے جن لوگوں نے استعفیٰ دیا انہوں نے کچھ غلط کیا ہو گا۔کون ماں کے ساتھ ملا کون باپ کے ساتھ ،یہ بحث کو چھوڑیں، اپوزیشن کو ایک ساتھ ملکر ہی چلنا چاہیے۔

Facebook Comments