منگل 04 اکتوبر 2022

لاہور ہائی کورٹ نے منشاءبم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست نمٹا دی

لاہور(دھرتی نیوز) ہائی کورٹ نے منشاءبم اور اس کے اہل خانہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں منشا بم اور اس کے اہل خانہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کے لئے درخواست پر فیصلہ کریں، لاہور ہائی کورٹ نے درخواست نمٹاتے ہوئے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو بھجوادی۔

Facebook Comments