منگل 04 اکتوبر 2022

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کورونا کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد( دھرتی نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدرات قومی رابطہ کمیٹی کورونا کا اجلاس آ ج ہوگا۔وفاقی وزیر اسد عمر اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بریفنگ دیں گے۔

دھرتی  نیوز کے مطابق چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ بذریعہ ویڈیولنک اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی ملک میں کورونا کی صورتحال پر غور کرے گی،وبا کی کی تیسری لہرسے نمٹنے کیلئے قومی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کو ہسپتالوں کی صورتحال، علاج کی سہولیات او ر ویکسین کی دستیابی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں سمارٹ لاک ڈاون، لاک ڈاو¿ن کب اور کہاں کہاں ہوگا، تمام آپشن کا جائزہ لیا جائے گا۔

Facebook Comments