ھفتہ 20 اپریل 2024

ہانیہ عامر نے بتایا مداحوں کو خوش رہنے کا طریقہ

ہانیہ عامر نے بتایا مداحوں کو خوش رہنے کا طریقہ

کراچی: پاکستان شوبر انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے زندگی کی 23 بہاریں دیکھ لیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی 23ویں سالگرہ گزشتہ روز منائی گئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ اداکارہ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں 23 سال کی ہوگئی، وقت کتنی تیزی سے گزر رہا ہے۔

معروف ادکارہ نے کہا کہ میں نے ہمشیہ محسوس کیا کہ میں اپنی عمر کے لوگوں کے مقابلے میں بہت جلدی بڑی ہوگئی ہوں لیکن میں یہ جانتی ہوں کہ آپ کے تجربات ہی آپ کو آپ بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت آپ کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بناتا ہے۔

ہانیہ عامر نے اپنے پیغام میں زور دیا کہ اس سال میں نے اپنی زندگی سے ہر اس شخص کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے جس نے مجھے کمتر محسوس کرایا۔ انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اپنے آس پاس ایسے لوگوں کو رکھیں جو ہمیشہ آپ کے لیے خوش ہوں اور آپ کے شانہ بشانہ رہیں۔ خوبرو اداکارہ نے گلوکارہ عاصم اظہر اور پروڈیوسر عمر مختا کا خاص شکریہ ادا کیا۔

گلوکار عاصم اظہر نے ہانیہ کی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے کراچی کے ایک تھیم پارک کا انتخاب کیا اور وہاں سالگرہ کی تقریب کا انتظام کیا اور ساتھی اداکاروں کو بھی اس میں مدعو کیا۔

Facebook Comments