بدہ 24 اپریل 2024

فحش فلم انڈسٹری چھوڑنے کے بعد میا خلیفہ نے ایک اور پلیٹ فارم جوائن کرلیا، کمائی اتنی کہ سننے والے دنگ رہ جائیں

نیویارک(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) لبنانی نژادمیا خلیفہ نے فحش فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی تو اختیار کر لی تھی لیکن اب انہوں نے ’اونلی فینز‘ (OnlyFans)نامی آن لائن پلیٹ فارم پر اپنی فحش تصاویر اور ویڈیوز فروخت کرنی شروع کر رکھی ہیں اور گزشتہ ایک سال کے دوران اس کام سے اتنی رقم کما لی ہے کہ سننے والے دنگ رہ گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق میا خلیفہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ اس نے فحش فلم انڈسٹری میں اپنے مختصر کیریئر کے دوران صرف 10ہزار ڈالر کمائے تھے۔ اونلی فینز پر اس نے ایک سال قبل اکاﺅنٹ بنایا تھا اور اب تک اس سے لاکھوں ڈالر کما چکی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق میا خلیفہ اپنی اونلی فینز پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کی اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر، جہاں اس کے فالوورز کی تعداد 2کروڑ 34لاکھ ہے، تشہیر کرتی ہے جہاں سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ اس کے اونلی فینز اکاﺅنٹ پر جاتے اورماہانہ سبسکرپشن فیس ادا کرکے اس کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھتے ہیں۔

میا خلیفہ اونلی فینز سے اب تک کتنا کما چکی ہیں، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ چند ماہ قبل لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے بعد میا خلیفہ نے اپنے اونلی فینز کی آدھی کمائی عطیہ کی تھی جو 2لاکھ ڈالر سے زائد تھی۔

Facebook Comments