جمعہ 19 اپریل 2024

نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں رجسٹریشن کرانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں رجسٹریشن کرانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

لاہور : نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت گھروں کی تعمیر کیلئے بلاسود قرض کی فراہمی کے لئے معاہدہ طے پا گیا ، جس کے تحت 5 لاکھ روپے قرض3 مرلہ پلاٹوں کے مالکان کوفراہم کیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کےتحت گھروں کی تعمیر کیلئے بلاسود قرض سے متعلق پنجاب ہاؤ سنگ اینڈٹاؤن پلاننگ ایجنسی اوراخوت کے درمیان ایم اویوپردستخط ہوگئے ، ڈی جی پھاٹا ندیم سروراوراخوت کے سربراہ ڈاکٹرامجد ثاقب نے ایم او یو پر ستخط کیے ، تقریب میں وزیرہاؤسنگ محمود الرشید ،سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب شریک تھے۔

میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ کم آ مدن افرادکو بلا سود قرض کی فراہمی خوش آئند ہے ، 5 لاکھ روپے قرض3 مرلہ پلاٹوں کے مالکان کوفراہم کیاجائے گا جبکہ سیکریٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب کا کہنا تھا کہ قرض کی اقساط متعین کر دہ مدت میں وصول کی جائے گی ، قرض کی فراہمی پراسکرونٹی بھی ہوگی۔

خیال رہے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 15 جولائی 2019 کو کیا تھا،جس کے تحت غریب شہریوں کو اپنا گھر آسان قسطوں پر فراہم کیا جائے گا۔

یاد رہےوزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ موجودہ حکومت کا سب سے اہم پراجیکٹ ہے،   منصوبے سے رہائشی سہولت، معاشی سرگرمیوں میں تیز ی آئے گی، ہاؤسنگ، تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کریں گے

ان کا کہنا تھا کہ سہولیات کی فراہمی سے تعمیرات کے شعبے کو فروغ ملے گا۔

Facebook Comments