جمعہ 19 اپریل 2024

شادی کی اجازت نہ ملنے پر جوڑے نے خودکشی کرلی

شادی کی اجازت نہ ملنے پر جوڑے نے خودکشی کرلی

نئی دہلی : بھارت میں نوجوان جوڑے نے شادی کی اجازت نہ ملنے پر نہر میں کھود کر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر مہسانا سے تعلق رکھنے والے نوجوان جوڑے نے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوکر شادی کرنے کا فیصلہ تو والدین نے اجازت دینے سے انکار کردیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر دونوں نے خودکشی کرلی۔

دونوں کی لاشیں مہسانا میں بہنے والی نرماڈا نہر سے برآمد ہوئی تھیں۔

مہسانا فائر بریگیڈ کے ترجمان نے بتایا کہ بدھ کے روز اہلکاروں نے نہر سے 25 سالہ وشال ٹھاکر اور 23 سالہ پونم ٹھاکر کی لاشیں برآمد کی تھیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ دونوں منگل کی صبح سے لاپتہ تھے تاہم ان کی موت کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے پتہ چلا جو انہوں نے خودکشی کرنے سے قبل بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

نوجوان جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد والدین نے فوری طور پر فائر بریگیڈ عملے کو مطلع کیا تاکہ دونوں جلد از جلد نہر سے نکالا جاسکے تاہم پھر بھی ایک روز بعد دونوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نہر میں کود کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرنے والے پریمی جوڑے کا موبائل فون اور گھڑی جائے حادثے 300 میٹر کی دوری پر ملے تھے۔

Facebook Comments