جمعہ 19 اپریل 2024

آتش فشاں پھٹنے کے ساتھ 2ہزار میٹر تک راکھ بلند ہونے کا منظر، ویڈیو وائرل

آتش فشاں پھٹنے کے ساتھ 2ہزار میٹر تک راکھ بلند ہونے کا منظر، ویڈیو وائرل

جکارتہ : انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد راکھ کے ہزاروں میٹر فضا میں بلند ہونے کے منظر نے دنیا کو حیرت زدہ کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے قریب ایک آتش فشاں پھٹا ہے جس سے مسلسل دھویں، راکھ اور لاوے کا اخراج جاری ہے، آتش فشاں کے قریب کے علاقوں کا زلزلوں اور لاوے کی زد میں آنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، راکھ کے 2000 میٹر تک بلند ہونے کے مناظر نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

آتش فشاں سے راکھ اور لاوے کے اخراج کے باعث قریبی علاقے کے افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے جس کے باعث سیکڑوں افراد کو عارضی کیمپوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

RT

@RT_com

#Indonesia‘s volcano spews ash 2,000 meters into the air in new #eruptionhttps://on.rt.com/aay0 

Embedded video

137 people are talking about this

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میراپی نامی پہاڑ پر پھٹنے والا آتش فشاں دنیا کا بلند ترین آتش فشاں ہے۔

انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ آتش فشاں کی راکھ 10 کلومیٹر دور تک گر رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اس سے قبل میراپی پہاڑ کا آتش فشاں 1930 میں پھٹا تھا جس کے باعث 1300 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ دوسری مرتبہ 1994 میں میراپی نے لاوا اگلا تھا جس نے 60 انسانوں کی جانیں لی تھیں۔

Facebook Comments