جمعہ 29 مارچ 2024

کراچی: مزارات و مساجد کے بجلی کے بلز کروڑوں روپے تک جا پہنچے

کراچی: مزارات و مساجد کے بجلی کے بلز کروڑوں روپے تک جا پہنچے

کراچی: کے الیکٹرک نے شہر کے مختلف علاقوں میں واقع مزارات کو بلز سمیت بجلی منقطع کرنے کے نوٹس بھی جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے کراچی میں مزارات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بل ادا نہیں کیے گئے تو بجلی منقطع کر دی جائے گی۔

  کے مطابق محکمہ اوقاف سندھ کی غفلت کے باعث مزارات و مساجد کے بجلی کے بلز کروڑوں روپے تک جا پہنچے ہیں، محکمے نے کے الیکٹرک کو 4 کروڑ 53 لاکھ روپے کی ادائیگی نہیں کی، مزارات و مساجد کے بلز 5 سال سے ادا نہیں کیے جا رہے ہیں، مزارات کے بلز کی عدم ادائیگی، کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف گلوبل فاؤنڈیشن نے عدالت سے رجوع بھی کیا ہوا ہے۔

جن مزارات پر بل واجب الادا ہیں ان میں منگھوپیر، درگاہ قب عالم شاہ بخاری، عبداللہ شاہ غازی، نوری شاہ مزار، غائب شاہ غازی، میراں داتا، درگاہ محمود شاہ بخاری، زندہ شاہ مزار، چھٹن شاہ مزار، نور شاہ غازی اچھی قبر، سید سلطان شاہ بخاری، محمد شاہ دولہا سبزواری، سید جمال شاہ بخاری، مستان شاہ، احمد شاہ بخاری شامل ہیں۔ مساجد میں محمدی مسجد گلبہار، جامع مسجد حجازی، جامع مسجد راشدیہ نیو کراچی، صدیق اکبر مسجد تیسر ٹاؤن، جامع مسجد عثمان غنی تیسر ٹاؤن، جامع مسجد معمور خالد بن ولیڈ روڈ، جامع مسجد قبا تیسر ٹاؤن، جامع مسجد عربی شہدی لیاری، کھتری مسجد جونا مارکیٹ، مسجد فاروق اعظم تیسر ٹاؤن، جامع مسجد خلفائے راشدین سائٹ ایریا، جامع مسجد ناظم آباد، جامع مسجد طیبہ پی ای سی ایچ ایس، جامع مسجد غوثیہ لیاقت آباد، مسجد طیبہ نادرہ آفس، جامع مسجد آرام باغ، جامع مسجد کھجور بازار شامل ہیں۔

درگاہ منگھوپیر کا بل 1 کڑور 22 لاکھ 26 ہزار روپے، درگاہ قطب عالم شاہ بخاری ایم اے جناح روڈ کا بل 42 لاکھ 9 ہزار، حضرت عبداللہ شاہ غازی کلفٹن کا بل 54 لاکھ 79 ہزار، حضرت نوری شاہ مزار تین ہٹی کا بل 23 لاکھ 55 ہزار، حضرت غائب شاہ غازی کیماڑی مزار کا بل 23 لاکھ 60 ہزار، میراں داتا مزار نشتر روڈ کا بل 21 لاکھ 16 ہزار، درگاہ محمود شاہ بخاری مزار فیڈرل بی ایریا کا بل 12 لاکھ 39 ہزار، درگاہ زندہ شاہ مزار اکبر روڈ صدر کا بل 9 لاکھ 65 ہزار، درگاہ چھٹن شاہ مزار کھارادر کا بل 3 لاکھ 18 ہزار، درگاہ نور شاہ غازی اچھی قبر کھارادر کا بل 3 لاکھ 15 ہزار، درگاہ سید سلطان شاہ بخاری کالا پل مزار کا بل 4 لاکھ 13 ہزار، درگاہ محمد شاہ دولہا سبزواری مزار کھارادر کا بل 4 لاکھ 4 ہزار، سید جمال شاہ بخاری مزار کھارادر کا بل 1 لاکھ 20 ہزار، درگاہ مستان شاہ مزار گاڑی کھاتہ کا بل 1 لاکھ 59 ہزار، درگاہ احمد شاہ بخاری مزار بھیم پورہ کا بل 1 لاکھ 19 ہزار روپے ہے۔

محمد ی مسجد گلبہار کا بل 33 لاکھ 76 ہزار روپے، جامع مسجد حجازی بریگیڈ پولیس اسٹیشن کا بل 13 لاکھ 96 ہزار، جامع مسجد راشدیہ نیو کراچی 8 لاکھ 29 ہزار، صدیق اکبر مسجد تیسر ٹاؤن کا بل 7 لاکھ 6 ہزار، جامع مسجد عثمان غنی تیسر ٹاؤن کا بل 6 لاکھ 40 ہزار، جامع مسجد معمور خالد بن ولیڈ روڈ کا بل 10 لاکھ 72 ہزار، جامع مسجد قبا تیسر ٹاؤن کا بل 5 لاکھ 71 ہزار، جامع مسجد عربی شہدی لیاری کا بل 7 لاکھ 21 ہزار، کھتری مسجد جونا مارکیٹ کا بل 6 لاکھ 48 ہزار، مسجد فاروق اعظم تیسر ٹاؤن کا بل 4 لاکھ 11 ہزار، جامع مسجد خلفائے راشدین سائٹ ایریا کا بل 4 لاکھ 7 ہزار، جامع مسجد ناظم آباد کا بل 4 لاکھ 37 ہزار، جامع مسجد طیبہ پی ای سی ایچ ایس کا بل 4 لاکھ 43 ہزار، جامع مسجد غوثیہ لیاقت آباد کا بل 3 لاکھ 29 ہزار، مسجد طیبہ نادرہ آفس کا بل 1 لاکھ 32 ہزار، جامع مسجد آرام باغ کا بل 2 لاکھ 89 ہزار، جامع مسجد کھجور بازار کا بل 97 ہزار روپے ہے۔

Facebook Comments