ھفتہ 17 اپریل 2021

فیس بک کے صارفین کا ڈیٹا چوری لیکن مارک زکر برگ کی نجی زندگی کی کیا معلومات چرائی گئیں؟ یقین کرنا مشکل

نیویارک(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) ہیکرز نے کچھ عرصہ قبل فیس بک کو ہیک کرکے اس کے 53کروڑ 30لاکھ صارفین کا ڈیٹا چوری کر لیا تھا جو اب انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دیا گیا ہے او رکوئی بھی مفت میں اس ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ آپ کو یہ سن کر خوشگوار حیرت ہو گی کہ خود فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا نجی ڈیٹا بھی اس میں شامل ہے۔ اس ڈیٹا میں مارک زکربرگ کا فون نمبر، ازدواجی حیثیت، لوکیشن، تاریخ پیدائش، فیس بک یوزر آئی ڈی اور دیگر معلومات شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صرف مارک زکربرگ ہی نہیں بلکہ فیس بک کے دیگر دو بانیان کا ڈیٹا بھی اس فائل کا حصہ ہے۔ فیس بک کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز کی طرف سے جو ڈیٹا انٹرنیٹ پر ڈالا گیا ہے وہ اگست 2019ءمیں فیس بک پر ہونے والے ہیکنگ حملے میں چوری کیا گیا تھا۔ صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بڑی شخصیات کے فون نمبر چیک کیے ہیں اور ڈیٹا میں شامل نمبر واقعی اصلی ہیں۔

Facebook Comments


Dharti News Headlines 6 PM The list of the most powerful countries in the world has been released | Dharti News Twenty percent of Pakistanis own 50 percent of the country’s wealth | Dharti News Dharti News Bulletin 04:30 PM Local and international News – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9:00 AM