جمعہ 29 مارچ 2024

ایشین اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں پاکستان کے تین پہلوان نمائندگی کریں گے

لاہور (دھرتی نیوز)ایشین اولمپک کوالیفائنگ راونڈ اور سنئیر ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی شرکت ۔ ایونٹ 8 سے 18 اپریل تک قازقستان کے شہر الماتے میں ہو گا ۔

تفصیلا ت کے مطابق ایشین اولمپک کوالیفائنگ راونڈ اور سنئیر ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے تین پہلوان پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔

 شرکت کرنے والے پہلوانوان میں انعام بٹ, ہارون عابد جھارا اور محمد بلال شامل ہیں ۔ انٹر نیشنل ریسلنگ کوچ غلام فرید علی کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے ۔

واضح رہے کہ پہلوان ہارون عابد جھارا پہلوان کے بھتیجے ہیں ۔ ریسلنگ اسکواڈ سات اپریل کی صبح الماتے روانہ ہو گا۔

Facebook Comments