ھفتہ 17 اپریل 2021

پاکستان، جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن معرکہ کل سنچورین میں ہوگا

جوہانسبرگ(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن معرکہ کل سنچورین میں ہوگا ، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر ہے ۔

بابر الیون پروٹیز کو آخری ون ڈے میں شکست دے کر سیریز جیتنے کیلئے بے تاب ہیں ، ٹیم پاکستان نے پہلے ون ڈے میں میزبان ٹیم کو 3 وکٹوں سے ہرایا تھا ، جبکہ دوسرے میچ میں فخر زمان کی 193 رنز کی شاندار اننگز کے باوجود جنوبی افریقہ نے 17 رنز سے شکست دی تھی ۔

واضح رہے کہ لیگ اسپنر شاداب خان زخمی ہونے کے باعث دورہ جنوبی افریقہ سے باہر ہوگئے ہیں ، دونوں ٹیموں کے درمیان 10 اپریل کو پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا ۔

 ادھر جنوبی افریقہ کے پانچ کھلاڑی پاکستان کے خلاف سیریز چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے بھارت چلے گئے ،

کاگیسو ربادا ، انرچ نوکیا ، کوئیٹن ڈی کوک ، ڈیوڈ ملر ، لنگی نیگیڈی مزید سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کو پی ایس ایل کے بقیہ میچزز پر ترجیح دی تھی ، جنوبی افریقی بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے لیے این او سی جاری کر دیا ۔

Facebook Comments


Dharti News Headlines 6 PM The list of the most powerful countries in the world has been released | Dharti News Twenty percent of Pakistanis own 50 percent of the country’s wealth | Dharti News Dharti News Bulletin 04:30 PM Local and international News – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9:00 AM