جمعہ 29 مارچ 2024

مرد کبھی بھی ایک عورت کو اپنی بیوی ، محبوبہ اور دوست نہیں بنا سکتا کیونکہ مرد۔۔؟؟

اگر آپ کسی سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ آپ کے ساتھ اچھا رہے گا کیونکہ آپ اس کے ساتھ اچھے ہیں، یہ بالکل اسی طرح ہے جیسے آپ شیر سے توقع رکھیں کہ وہ آپ کو نہیں کھائے گا کیونکہ آپ اسے نہیں کھائیں گے۔الفاظ سے بات سمجھ آتی ہے۔ لہجے سے دل میں اتر جاتی ہے جادو الفاظ میں نہیں ، لہجے میں ہوتا ہے۔ ایک مرد کو اپنی ذاتی ضروریات بہت کم ہوتی ہیں وہ مناسب کمائی پر بھی زندگی گزار سکتا ہے ۔ مگر جب وہ شوہر بنتا ہے تواپنے بیوی بچوں کے لیے زمانے بھر کی خاک چھان مارتا ہے تا کہ ان کا ہر سکون میسر کرسکے اس لیے شوہر کی عزت اور قدر کیا کریں

اور اولاد سے بھی قدر کروایا کریں۔ وہ زمانے کب کے گزر گئے جب رواج تھا کسی کودل کی آزاری پرمعافی مانگنے کا اس کی طرف رشتے دار لے کر جانے کا اس سے بخشش کروانا کا ، اب تو باقاعدہ پوچھا جاتا ہے کوئی کمی تو نہیں رہ گئی ، یا پھر اور زخم لگائے جائیں الفاظوں کے ۔ اللہ سے محبت کرو اعتبار کرو اور یقین کامل رکھو پھر تمہارے لیے ہر مشکل آسان ہوجائے گی۔ جو درد کا ذائقہ جانتا ہے آپ اسے مصائب کے وقت دوسروں کے ساتھ کھڑا پائیں گے۔ کبھی بھی کسی کو مکمل اور آسانی سے میسر آنے والا مت بنو۔ لوگ وقتی ضرورت کو محبتوں کا نام دے کرآپ کو سوائے

تکلیف کے اور کچھ نہیں دیں گے۔ وہ بس آپ کا استعمال کریں گے اپنی تفریح کےلیے اور جس وقت انہیں آپ سے بہتر مل جائے گا تب یقین کریں آپ کی قیمت ردی کے اخبار سے بھی کم ہوگی۔ اپنی اوراپنے جذبات کی حفاظت خود کریں اپنی خوشیوں کی دوڑ کسی کے ہاتھ میں مت دیں۔ آپ کے ہونے یا ناہونے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا یہاں تک کہ اس شخص کو بھی جو آپ کو اپنی دنیا مانتا ہے کچھ پل کی آپ کی زندگی تھی جو ختم ہوگئی آپ کےچلے جانے کا غم بھی فقط کچھ ایا م پرمحیط ہوگا پھرسب کچھ پہلے کی طرح ہوجائے گا۔ آپ پریشانیاں تو گنتے ہیں، اللہ کی نعمتیں بھی تو گنا کیجیے۔

جب میاں بیوی کے حالات خراب ہوں تو ہمارے ہاں کچھ خاص خواتین اپنی دوستوں کو مشورہ دیتی ہیں۔ اتنی پڑھی لکھی ہو طلاق لے کر اپنا کرئیر کیوں نہیں شروع کرلیتی ، کیا وہ خواتین یہ مشورہ نہیں دے سکتیں ، اتنی پڑھی لکھی ہو خاوند سے بات کر کے اس مسئلہ کو کوئی حل کیوں نہیں تلاش کرتیں۔ مرد کوساری دنیا کی بادشاہت بھی مل جائے لیکن اگر اس کی زندگی میں عورت نہ ہو تو وہ بھکاریوں سے بھی بد تر ہے۔ عورت کو جنگلی جانور نہیں ایک انسان کے روپ میں ملو وہ جانور پر سب کچھ قربان نہیں کرسکتی ایک جانور زیادہ زیادہ کتنا نوچ پائے گا ایک شفیق محبت سے بھرے دل والے انسان کی صورت ملو گے تو اپنا سب کچھ وار دے گی تم پر عورت کو دل سے عزت دو تو عورت تمہارے لیے ہمیشہ وفادار رہے گی۔

Facebook Comments

پیاری بیوی
2021-10-11