ھفتہ 17 اپریل 2021

کپل شرما کے مداح کی ان کیساتھ کام کرنے کی خواہش لیکن اداکار نے کیا جواب دیا؟ ہنسی روکنا مشکل

ممبئی(دھرتی نیوز انترنیشنل ڈیسک)بھارتی مزاحیہ اداکار اور میزبان کپل شرما کا کہنا ہے کہ وہ آج کل کا م نہ ہونے کی وجہ سے گھر میں بیٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی سٹار اورکامیڈین کپل شرما ، جن کا معروف شو” دی کپل شرما شو“ فروری سے آف ایئر ہوچکا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ کا م نہ ہونے کے وجہ سے آج کل گھر میں فارغ بیٹھے ہیں۔

منگل کی شام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹرینڈ(آسک می اینی تھنگ) میں شرکت کرتے ہوئے معروف بھارتی اداکار نے اپنے چاہنے والوں سے کہا کہ آپ مجھ سے جو پوچھنا چاہتے ہیں پوچھ سکتے ہیں ، جس پر اداکار کے ایک چاہنے والے ’ سنتوش داس‘ نامی صارف نے کہا کہ ” میری خواہش ہے کہ میں آپ کے ساتھ کام کروں، کیا مجھے موقع مل سکتا ہے“۔ اداکار نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ” میں تو ابھی خود گھر بیٹھا ہوں بھائی“۔

Facebook Comments


Dharti News Headlines 6 PM The list of the most powerful countries in the world has been released | Dharti News Twenty percent of Pakistanis own 50 percent of the country’s wealth | Dharti News Dharti News Bulletin 04:30 PM Local and international News – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9:00 AM