ھفتہ 17 اپریل 2021

آئی پی ایل پر وائرس کے خطرات منڈلانے لگے ،ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل ہی کورونا کے کتنے کیسز سامنے آ گئے ؟

چنئی (دھرتی نیوز)انڈین پریمیئر لیگ کا آغاز 9 اپریل سے ہونے جارہاہے اور شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھارت پہنچنا شروع کر دیاہے لیکن اس دوران ٹورنامنٹ پر کورونا وائرس کے بادل بھی منڈلانے لگے ہیں ، آسٹریلیا کے آل راﺅنڈر ” ڈینئل سیمز‘ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ، آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلورو کا حصہ ہیں ۔ڈینئل سیمز اپنی ٹیم کے دوسرے کھلاڑی ہیں جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے ،

رائل چیلنجر بنگلورو نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 28 سالہ آسٹریلوی آل راﺅنڈر تین اپریل کو بھارت پہنچے تھے اور ان کا کورونا ٹیسٹ منفی تھا تاہم سات اپریل کو آنے والی دوسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آ ئی ہے ، ڈینئل کو فی الحال کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہے ، وہ اس وقت آئیسولیشن میں ہیں اور انہیں میڈیکل کی تمام سہولیات میسر ہیں ۔رائل چیلنجر بنگلوروکی میڈیکل ٹیم مسلسل ڈینئل کے ساتھ رابطے میں ہے اور ان کی حالت کو مانیٹر کر رہی ہے ۔

 ڈینئل سیمز اس سے قبل دہلی کیپٹلز کا حصہ تھے اور اس سیزن میں رائل چیلنجر بنگلورو کا حصہ بنے ہیں اور یہ کورونا سے متاثر ہونے والے ٹیم کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں ،ان سے قبل اوپننگ بلے باز ’ دیو دت پاڈک کال ‘ کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم ان کا حال ہی میں کیا گیا ٹیسٹ منفی آ گیاہے ۔

Facebook Comments


Dharti News Headlines 6 PM The list of the most powerful countries in the world has been released | Dharti News Twenty percent of Pakistanis own 50 percent of the country’s wealth | Dharti News Dharti News Bulletin 04:30 PM Local and international News – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9:00 AM