ھفتہ 17 اپریل 2021

اپنی زندگی کے قیمتی لمحات میں فیملی سے دور ہونے پر دُکھ ہے : حسن علی

لاہور (دھرتی نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی بیٹی کی پیدائش پر اہلِ خانہ سے دور ہونے ہر دُکھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حسن علی نے اپنے ٹوئٹ میں بیٹی کی پیدائش پر جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی کے اس قیمتی لمحے میں میرا فیملی کے ہمراہ نہ ہونا یکدم دُکھی کردیتا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ ’لیکن اس وقت ملک کی خدمت کر کے میں خوشی محسوس کررہا ہوں۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ روز حسن علی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا تھا کہ اللّٰہ نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے، ننھی شہزادی کو ہماری فیملی میں خوش آمدید۔

محکمہ صحت سندھ نےجیلوں میں قیدیوں کی ویکسی نیشن کا آغاز کردیا
واضح رہے کہ 20 اگست 2019 کو حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ شادی کی شاندار تقریب دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی۔

سامعہ آرزو متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں لیکن وہ گوجرانوالہ بھی آتی رہتی ہیں۔

Facebook Comments


Dharti News Headlines 6 PM The list of the most powerful countries in the world has been released | Dharti News Twenty percent of Pakistanis own 50 percent of the country’s wealth | Dharti News Dharti News Bulletin 04:30 PM Local and international News – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9:00 AM