ھفتہ 17 اپریل 2021

لاہور پولیس کا اہلکار کورونا کے باعث دم توڑ گیا، اب تک کورونا کے باعث شہید ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی

لاہور(دھرتی نیوز)تھانہ ڈیفنس بی میں تعینات پولیس اہلکار محمد اختر کورونا کے باعث جان کی بازی ہارگیا۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق اختر کا کورونا ٹیسٹ چند روز قبل مثبت آیا تھا جس کے بعد اس نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا تھا۔طبعیت بگڑنے پر اسے آج ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر ز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

شہید محمد اختر لاہور کے نواحی گاؤں گھونڈی خوشحال سنگھ کا رہائشی تھا، شہید کے سوگواران میں بیوی، 03 بیٹیاں اور 02 بیٹے شامل ہیں۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق کورونا وبا سے مجموعی طور پر 804 اہلکار متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا وبا کے دوران فرض کی راہ پر لاہور پولیس کے 05 سپوت قربان ہوئے، 134 اہلکار ابھی گھروں میں قرنطینہ ہیں۔

Facebook Comments


Dharti News Headlines 6 PM The list of the most powerful countries in the world has been released | Dharti News Twenty percent of Pakistanis own 50 percent of the country’s wealth | Dharti News Dharti News Bulletin 04:30 PM Local and international News – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9:00 AM